محراب پور،جعلی چیک دینے والے شخص کوچھ ماہ قیدکاحکم 

Jun 25, 2021

محراب پور(نامہ نگار) ویاجیون کا ستایا ہوا نوجوان جیل پہنچ گیا،عدالت نے رقم کی عدم ادائیگی کے ملزم کو جیل بھیج دیا، عدالتی ذرائع کے مطابق سینئر سول جج محراب پور کی عدالت نے محمد شکیل ملک کی مدعیت میں داخل بوگس(جعلی)چیک کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم محمدحفیظ کمبوہ کو رقم کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ کی سزا کا حکم سنایا ہے، ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کمبوہ نے ویاج پر 8 لاکھ روپے کی رقم لیکر خالی چیک دیئے ہوئے تھے جس میں سے ایک چیک پرداخل مقدمہ میں عدالت نے سزا کا حکم سنایا ہے،محمد آصف کے مطابق محمد حفیظ کمبوہ کو کاروباری نقصان کے بعد ہم نے مخالف فریق کو برادری فیصلوں اور عدالت کے روبرو لی گئی 8 لاکھ روپے کی رقم کی قسطوں میں دینے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم وہ نہیں مانے۔

مزیدخبریں