ماتلی(نامہ نگار)پھلیلی کینال میں اضافی پانی بڑھانے کی وجہ سے 134 آر ڈی کے قریب کناروں سے پانی پلٹنا شروع ہوگیا۔ قریبی گائوں کے باشندوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کناروں سے پلٹنے والے پانی کو مزید بڑھنے سے روکا، پھلیلی کے کنارے سے پانی پلٹنے کی اطلاع ملنے پر محکمہ آبپاشی کی انتظامیہ بھی پہنچ گئی، مقامی باشدوں اور محکمہ آبپاشی کی انتظامیہ کی بر وقت کاروائی نے علاقہ کو نقصان سے بچالیا۔
پھیلیلی کینال میںپانی کی سطح بلند
Jun 25, 2021