بدین (نامہ نگار) بدین قاضیہ واہ نہر کے کنارے بڑی مقدار میں ٹوٹ گئے اریگیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے داروغے سپر وائیزر و ایس ڈی او کی بہت بڑی غفلت سبب اگر بارشوںمیں ان کناروں میں شگاف لگ گئے تو یہ پانی ہزاروں گھروں کو زیر آب کردے گا کس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوسکتے ہیں اور جانی نقصان کا بھی شدید خطرا لاحق ہے اریگیشن ڈپارٹمنٹ کو سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کی جانب سے کافی فنڈنگ ہوئی تھی کہ نہروں کے کناروں کی مرمت کی جائے اور ہو سکتا ہے ان سائیڈوں کی مرمت کا ٹھیکہ بھی ہوا ہو جو عوام کو معلوم نہیں پر کام نہ ہونے اور توجہ نہ دینے کے باعث بدین قاضیہ واہ نہر کے کناروں کو بارش دوران شگاف پڑنے کا شدید خطرا لاحق ہے اگر جانی مالی نقصان ہوا تو زمیدار اریگیشن ڈپارٹمنٹ و ڈی سی او بدین کو ٹھرایا جائے گا ساگر قمبرانی, سلیمان احمد نے کہا کہ ہم سیشن جج بدین اور ھائی کورٹ حیدرآباد کے علم میں میڈیا کے توسل سے پہلے ہی یہ معلومات دے رہے ہیں تاکہ نقصان ہونے کے بعد کوئی افسر اپنی غفلت پر پڑدا نہ ڈال سکے.
قاضیہ نہرکے پشتے ٹوٹ گئے ،بارش کے د وران شگاف کاخطرہ
Jun 25, 2021