جہانیاں (نامہ نگار) ضلعی حکومت کی جانب سے ’’خدمت آپ کی دہلیز پر ‘‘ پروگرام جہانیاں میں صرف کاغذوں تک محدود ہے،شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔شہر کی مختلف کالونیوں اور بستیوں میں سیوریج کے گٹر ابل رہے ہیں جس سے سڑکوں پر گنداپانی کھڑا ہوجاتا ہے۔جہانیاں کے علاقہ چک111دس آر نئی کالونی،جلال آباد،رشید آباد سمیت مختلف بستیوں اور کالونیوں میں سیوریج سسٹم خراب ہونے سے گٹر ابل رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کیے گئے ہیں اور سب اچھا کی رپورٹ بھجوائی جا رہی ہیں۔جس سے سکولوں کے بچوں اور راہگیروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چک111دس آرمیںگٹرابل پڑے،گندا پانی سٹرکوں پرجمع
Jun 25, 2021