بھکر(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ فلڈسیفٹی اینڈ ریلیف پلان کے تحت فلڈسیزن کے دوران فلڈ فائٹنگ کے سلسلہ میں متعلقہ محکموںکی استعدادکار اورتیاری کو جانچنے کے لئے موک ایکسرسائیز داجل چیک پوسٹ کے قریب منعقد کی گئی جس کااہتمام ریسکیو 1122-کے مقامی یونٹ نے دیگر محکموں کے اشتراک سے کیاتھا۔دریائے سندھ کے ساتھ واقع جھیل پر موک ایکسرسائیز کامعائنہ اے ڈی سی ریونیو محمد نصر اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرعبید اللہ خان کے ہمراہ کیااوراطمینان کااظہار کیا۔
بھکر میں داجل چیک پوسٹ کے قریب ریسکیو 1122 اہلکاروں کی موک ایکسرسائز
Jun 25, 2021