مظفرگڑھ (خبرنگار) میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ کے محاصل آمدن میں اضافہ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔چیف آفیسر راؤ محمد خان نے مذبحہ خانہ فیس اور مشتہری منادی فیس نیلامی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا نیلامی کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل تنویر سہو،فنانس آفیسرچوہدری تنویر عالم،چیف آفیسر راؤ محمد خان نے کی مذبحہ فیس کا ٹھیکہ 1لاکھ73ہزار روپے میں شاہد نصیر بلانے حاصل کیا۔مشتری منادی فیس 12لاکھ روپے سالانہ پرمنظور ہوئی ۔