مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

Jun 25, 2021 | 09:20

ویب ڈیسک

پی ڈی ایم اور جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مولانا فضل الرحمٰن کو آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے تمام مصروفیات عارضی طور پر ترک کردی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ مرض کی تشخیص کے بعد علاج میں آسانی ہوگی۔ شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حتمی بات رپورٹس کے نتیجے کے بعد پتا چلے گی۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پر مامور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی پریس کلب میں ہونے والی میٹ دی پریس کا پروگرام بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 25 جون کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرنا تھا۔

مزیدخبریں