معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیسیلین مافیا، گاڈ فادرز کے القابات پانے والے نواز شریف عدالت سے سند یافتہ چور ثابت ہوئے، نواز شریف عدالت سے سرٹیفائیڈ بھگوڑے کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی اداروں اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بیماری کے نام پر لندن میں پولو میچ دیکھنے والوں کی نوسر بازی عیاں ہوگئی، عوام کے مال پر عیاشی کرنے والے شاہی خاندان کے لٹیروں کو عدالتی فیصلے نے ایک بار پھر رسوا کر دیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھے بھگوڑے کی معصوم عوام سے کی جانے والی ہمدردیاں بھی اس کی طرح کھوکھلی ہیں، وقت نے کپتان کو ایک بار پھر سرخرو کیا، کرپٹ شاہی ٹبر قانون اور آئین کی روشنی میں مزید ایکسپوز ہوگا۔
عوام کے مال پر عیاشی کرنے والے شاہی خاندان کے لٹیروں کو عدالتی فیصلے نے ایک بار پھر رسوا کردیا۔ لندن میں بیٹھے بھگوڑے کی معصوم عوام سے کی جانے والی ہمدردیاں بھی اسکی طرح کھوکھلی ہیں۔ وقت نے کپتان کو پھر سے سرخرو کیا! کرپٹ شاہی ٹبر قانون اور آئین کی روشنی میں مزید ایکسپوز ہوگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 25, 2021