چھ سال بعد مائیکرو سافٹ کا پہلا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 متعارف

Jun 25, 2021 | 15:40

ویب ڈیسک

ٹیک جائنٹ مائیکرو سافٹ نے ونڈوز الیون متعارف کروادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوں کئی مہینوں سے جاری قیاس آرائیوں اور افواہوں کے بعد مائیکرو سافٹ نے اپنے یوزرز کے لیے ایک حیران کن آپریٹنگ سسٹم ونڈوز الیون پیش کردیا ۔ یہ کمپنی کی جانب سے اس کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن ہے۔ اس نئے ورژن میں کمپنی نے زیادہ فوکس ونڈو استعمال کرنے والوں کے لیے انٹر فیس بذریعہ مکمل تبدیل شدہ لے آوٹ ڈیزائن پر دیا ہے۔یعنی اسے ری ڈیزائن کیا گیا ، جس کے نتیجے میں اس کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے۔ جبکہ اس میں ایک مکمل نیا اسٹارٹ مینیو، ونڈوز اسٹور اور ریفریشنگ ڈیزائن شامل کیا گیا ۔

مزیدخبریں