پنجاب : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 217 مریض صحت یاب ہو گئے

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 304010 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 217 مریض صحت یاب ہو گئے۔سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 7161 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 6518 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 1523 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 1339 بیڈز خالی ہیں۔بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک وبائی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 3129 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے 2973 بیڈز خالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 376 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں 344 بیڈز خالی ہیں۔انہوں نے کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU) میں 3277 بیڈ ز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 2928 بیڈز خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے HDU میں 865 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 772 بیڈز خالی ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 755 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے 138 وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور 617 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 278 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد 55 اور 223 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن