اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پارلیمنٹ لاجز سے رہائش خالی کرانے کے خلاف پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی حافظہ آباد سے شوکت علی بھٹی اور جھنگ سے امیر سلطان کی درخواست میں ممبران کو سپیکر اسمبلی سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے پارلیمنٹ کے معاملے میں عدالت مداخلت کرنے سے خود کو روک رہی ہے، عدالت نے استفسار کیا کیا انہوں نے استعفے دئیے ہیں ؟ کیا یہ اجلاس اٹینڈ کر رہے ہیں؟، جس پر وکیل نے کہا استعفے نہیں دیے اور قومی اسمبلی کا اجلاس اٹینڈ کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا سی ڈی اے نوٹس کے مطابق تو یہ ایک کمرے کا معاملہ ہے ؟
رہائش خالی