بصیرپور (نامہ نگار) سہیلی کے بھائی نے نوعمر طالبہ کو نازیبا ویڈیو بنانے کے بعدبلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتارہا اور بعدازاں وائرل کردی جبکہ دیور نے گونگے بہرے بھائی کی نوبیاہتا بیوی کو نشہ آور فالودہ کھلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی موضع کانی پورکی رہائشی 10 ویں کی طالبہ 15 سالہ ’’ت‘‘ کی محلہ شیخوپورہ کی رہائشی اپنی ہم جماعت فاطمہ سے دوستی ہوگئی جواسے اپنے گھر لے گئی جہاں فاطمہ کے بھائی حارث بھٹی نے اپنے دوستوں عمربادشاہ اور اعظم چدھڑ کی مدد سے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو بنوالی جس کی مدد سے اسے بلیک میل کرکے دو ماہ تک زیادتی کرتا رہا اور چند روز قبل ویڈیو وائرل کردی۔ دریں اثناء نواحی موضع پانامہارکے رہائشی کی 18 سالہ بیٹی ’’م‘‘ کی چند روز قبل موضع ٹپلاہنی کے رہائشی بولنے سننے سے معذور نوجوان غلام نبی سے ہوئی تھی جو اپنے سسرال میں مقیم تھی کہ اس کا دیور امام دین میلہ سے فالودہ لے آیا اور اس میں نشہ آورشے ملا کر نوبیاہتا جوڑے کو کھلا دیا جس سے دونوں بے ہوش ہوگئے جس کے بعد امام دین نے بھاوج سے اسی حالت میںزیادتی کر ڈالی۔ بصیرپورپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
زیادتی