کراچی (آئی این پی ) احتساب عدالت میںاسپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف آ مدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصتی کے باعث 8 جولائی تک ملتوی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پیش نہیں ہوئے۔ فاضل جج کی رخصتی کے باعث سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ وکیل آغا سراج درانی نے کہا کہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنرسندھ ذمے داریاں اں ادا کر رہے ہیں۔ انھیں حاضری سے استثنی حاصل ہے۔ نیب کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پرآمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
سماعت ملتوی