لاہور (نیوزرپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ حمایتِ اسلام دارالشفقت کی بہتری اور یتامیٰ کو معیاری طرزِ زندگی مہیا کرنے کیلئے مقامی حکومت کئی ایک منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ جلد ہی دارالشفقت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب اور سپورٹس جیمنیزیم قائم کیا جائے گا۔ اُنھوں نے بچوں کو صاف ستھرا رہنے، ہر کام سے پہلے اور بعد میں 20سیکنڈز تک صابن سے ہاتھ دھونے اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کی ہدایات دیں۔ انھوں نے ہیضے اور ڈینگی بخار سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی۔ علی رضا بخاری دارالشفقت میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کے فرائض باقاعدگی سے انجام دیں گے۔ یونی لیور پاکستان کے ہیڈ کوآپریٹو افیئرز پنجاب بلال احمد ملک بھی موجود تھے جنھوں نے انجمن حمایتِ اسلام کے نو منتخب صدر سیّد ضیا حیدر رضوی، چیئرمین دارالشفقت کمیٹی سہیل محمود بٹ اور سیکرٹری پروفیسر ریاض الحق چودھری کو یتامیٰ کیلئے قریباً 30 لاکھ روپے مالیت کی اشیاے ضروریہ کا عطیہ پیش کیا۔صدرِ انجمن سیّد ضیا حیدر رضوی اور چیئرمین سہیل محمود بٹ نے کمشنر لاہور ڈویژن اور یونی لیور پاکستان کے عطیے کا شکریہ ادا کیا۔
کمشنر کی بچوں کو ہیضے ، ڈینگی بخار سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید
Jun 25, 2022