لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبے بھر میںسکول کونسل نہ بنانے والے پرائیویٹ سکولوں سے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے جواب طلب کرلیا ہے جن پرائیویٹ سکولوں نے ابھی تک سکول کونسلز نہیں بنائی ہیں انہیں 30 جون تک جواب اپنے اپنے ضلع کے ایجوکیشن اتھارٹیز کے آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جن سکولوں کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ جمع کروایا جاسکا ان پرائیویٹ سکولوں کیخلاف قواعد وضوابط کیمطابق کاروائی کیجائے گی۔ یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ 7 ممبران پر مشتمل سکول کونسل بنائی جائیں۔ پرائیویٹ سکولوں نے اپنے اپنے سکول میں کونسلز بنا کر 15 جون تک اپنے اپنے ضلع کی ایجو کیشن اتھارٹیز کو سرٹیفیکیٹ جمع کروانا تھے ان احکامات کو حسب روایت پرائیویٹ سکولوں کی اکثریت نے نظر انداز کر دیا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے پرائیوٹ سکولوں کو 30 جون تک جواب جمع کروانے کا حکم جاری کیا ہے تسلی بخش جواب جمع نہ کروانے والے سکول کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود پرائیویٹ سکولوں میں سکولزکونسلز نہ بنا ئی جاسکی
Jun 25, 2022