لاہور(خصوصی نامہ نگار )حجۃ الاسلام مولانا تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ عبادات میں سے اہم ترین جسمانی اور مالی عبادت ہے۔ جسمانی عبادت جیسے نماز، روزہ اور حج وغیرہ، اور مالی عبادت جیسے زکوٰۃ ،خمس ،صدقات وغیرہ۔ مؤمنین کو دونوں عبادات کو انجام دینا چاہیے۔ دولت کے ذریعے ہم فلاحی کام جیسے مدارس ، ہسپتال اور مختلف ادارے بنا سکتے ہیں۔