لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے ترجمان بھارتی سرکارکے توہین آمیزگستاخانہ بیان کیخلاف آزادکشمیرسمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ جلوس وریلیاں نکالیں لاہورمیں سرکلرروڈپرایک بھرپورحرمت رسولؐ مظاہرہ کیا۔ اظہار مذمت کے طورپربھارتی ترنگابھی نذرِ آتش کیااورزبردست نعرہ بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمدممتازاعوان،شیخ محمدنعیم بادشاہ، مولانا محمد حنیف حقانی،محمدریاض چوہدری،حافظ افتخاراحمدفخر،محمدشکیل بھٹی، سید عامر شاہ زنجانی، صاحبزادہ سیداحسان اللہ شاہ بخاری،چوہدری محمدظفرونڈرا اورحافظ یعقوب شاہ نے کہاکہ بھارت میں توہین رسالت دنیاکی ایک چوتھائی قوم 2ارب مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہے جس سے دنیابھرکے مسلمانوں کے اندرشدیدغم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے اس پرعالمی اداروں کاکوئی نوٹس نہ لینامسلم دنیاسے دوہرا معیار اور انتہائی مجرمانہ فعل ہے۔ توہین رسالت عالمی دہشتگردی ہے اورامن وانسانیت کوبھی تہہ وبالاکرسکتی ہے۔ اس لیے دنیابھارت کوعالمی دہشتگردقراردے اوردنیاکے 57مسلم ممالک بھارت کامکمل سفارتی واقتصادی بائیکاٹ کریں توہندوبنیئے کونانی یادآجائے۔
مسلم دنیا بھارت کامکمل سفارتی واقتصادی بائیکاٹ کرے: علامہ ممتازاعوان
Jun 25, 2022