لاہور(خبر نگار) ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ کے عملے نے فیروزپور روڑ، جیل روڑاور ایل ڈی اے کنٹرولڈایریاز میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور نقشے کی خلاف ورزیوں کے خلاف آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ۔ عمارتوں کے مالکان کو قانونی نوٹس کے ذریعے بے ضابطگیاں روکنے کی ہدایت کی گئی تھی اور ایل ڈی اے کے قانونی نوٹس پرعمل درآمد نہ ہونے پر عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔