سیاستدان لڑنے کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں : مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ سیاستدان کو اقتدار کیلئے باہمی کشمکش کی بجائے اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ ان حالات میں جبکہ معیشت تباہی کے نچلے درجے پر پہنچ گئی ہے۔ تمام سابقہ حکومتوں نے اقتدار کے مزے لوٹ کر صرف عوام کے مسائل میں اضافہ کیا۔ جس سے عوامی سطح پر اس وقت شدید ہیجان اور مایوسی طاری ہے۔ اس ماحول سے کیسے نکلا جائے۔ کیا اس کا کوئی حل ہے سب اپنی اپنی بولیاں بول رہے ہیں۔ کسی کو عام آدمی کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ جو زندہ درگور ہو کر رہ گیا ہے۔ گلیاں اور بازار گداگروں سے بھرے ہوئے ہیں۔ بے روزگاری ، تنگدستی اور اوپر سے مہنگائی کا روزبروز بڑھتا ہوا طوفان ملک کو کہاں لے جارہا ہے اوپر سے کہا جا رہا ہے کہ ابھی تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ تنخواہ اور پینشنوں میں معمولی اضافہ ان حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد نہیں کر رہا۔ موجودہ حکمران اپنے اخراجات اور شاہ خرچیوں پر توجہ دیتے ہوئے انہیں کم سے کم رکھیں تاکہ معیشت پر بوجھ کم ہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...