فیروزوالہ( نامہ نگار) تحصیل فیروز والا اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں چھوٹے اور بڑے گوشت کی سرکاری قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ بکرے کے گوشت کی قیمت 11 سو روپے اور بڑے گوشت کی قیمت 600 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قصاب چھوٹا گوشت 16 تا 17 سو روپے اور بڑا گوشت 700 تا 800 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔