قدیم افغان بدھسٹ شہر کو چینی تانبے کی کنسورشیم کان سے خطرات


کابل (نوائے وقت رپورٹ+نیٹ نیوز) افغان وزارت داخلہ نے مشکل وقت میں مدد پر پاکستان اور ہمسایہ  ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں مدد کرنے والوں کو ہمیشہ یاد  رکھیں گے پاکستان یو اے ای، ایران  اور دیگر ممالک نے امدادی سامان بھیجا ہے۔کابل کے قریب بڑی چٹانوں میں تراشا گیا قدیم بدھ مت شہر ہمیشہ کے لیے دفن ہونے کے خطرے سے دوچار ہے جہاں چینی کنسورشیم دنیا کے سب سے بڑے تانبے کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لیے مصروف عمل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونانی اور ہندوستانی ثقافت کے سنگم پر واقع بدھ مت کا یہ شہر میس عینک کے نام سے جانا جاتا ہے، اس شہر کے حوالے سے تصور کیا جاتا ہے کہ یہ ایک سے 2 ہزار سال پرانا ہے جو کہ کسی زمانے میں تانبا نکالنے اور تجارت سے جڑا ایک وسیع شہر تھا۔آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس قدیمی شہر میں بدھ خانقاہوں، اسٹوپاوں، قلعے، انتظامی عمارتوں اور رہائش گاہوں سے پردہ ہٹایا، جبکہ سیکڑوں مجسمے، فریسکوز، سیرامکس، سکے اور مخطوطات بھی اس شہر سے دریافت کیے جاچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن