کمشنر کانا لہ لئی کے مختلف مقامات کا دورہ، صفائی کی ابتر صور تحال پر ا ظہار بر ہمی


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنرراولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل نے نا لہ لئی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور حا لیہ مون سون بار شوں کی وجہ سے طغیا نی کے خدشہ کے پیش نظر کئے جا نے والے انتظاما ت کا جا ئزہ لیا،نالہ کی اطراف میں صفائی کی ابتر صور تحال پر کمشنر راولپنڈی نے شد ید بر ہمی کااظہار کیا اور مینیجنگ ڈا ئریکٹر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ہدا یت کی کہ4 دن کے اندراندر صفائی کر کے رپورٹ کی جائے، انہوں نے ہدا یت کی کہ نالہ کے اطراف کو ہر قسم کی تجا وزات سے پاک کیا جائے، نا لہ لئی میں طغیا نی کے خد شہ کی وجہ سے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، کسی بھی صور تحال سے نمٹنے کے لئے انتظا میہ، پی ڈی ایم اے اور ر یسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل ر کھیں۔ اس وقت پا نی کی سطح بتد ریج کم ہو رہی ہے اور وا سا کی مشینری حرکت میں ہے،نا لہ لئی اس دورہ میں اسسٹنٹ کمشنر انیشاء ہشام،مینیجنگ ڈا ئر یکٹر وا ساتنو یر احمد،چیف آفیسر میو نسپل کا ر پو ر یشن،ڈائریکٹر ریسکیو 1122،منیجنگ ڈا ئر یکٹر را ولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ود یگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
،کمشنر راولپنڈی نے پی ڈی ایم اے کو ہدا یت کی کہ اپنا  الرٹ سسٹم اپ ڈیٹ ر کھیں اور لو گوں کو صو ر تحال سے بر و قت آگاہ رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن