توہین رسالت ؐاور شہزادی سکینہ کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرے  


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بھارت میں توہین رسالت ؐاور شہزادی سکینہ بنت الحسین ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیااس موقع پرملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوںمیں پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ریلیاں نکالی گئیں تنظیم شیعہ آئمہ مساجد کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات میں مشاہیر اسلام کی تو  ہین کے خلاف قراردادیں پاس کی گئیں ۔اس مو قع پر ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں ٹی این ایف جے کورکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان میں توہین کے واقعات بھارت کو ریلیف فراہم کرنے کی سازش ہے شہزادی سکینہ بنت الحسین ؑ کی شان میں گستاخی جیسے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ، عالمی برداری بھارت میں توہین رسالت ؐ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کا نوٹس لے بھارتی جنونیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے اس کے سامنے بند باندھا جائے، توہین رسالت ؐ پر مودی کا ایک لفظ نہ بولنا سوالیہ نشان ہے ، مودی کی خاموشی نے واضح کردیا کہ گجرات کا قصاب توہین کرنے والوں کا ہمنوا ہے ۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مشاہیر اسلام کی توہین کے خلاف شیعہ سنی ہم آواز ہیں کوئی مسلمان نبی زادیوں کی توہین کا تصور نہیں کر سکتا ۔ 

ای پیپر دی نیشن