اسلام آباد(نا مہ نگار)ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے فانڈیشن سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے اسلام آباد میں کورپوریٹ بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں تجربہ کاروں ،شیئر ہولڈرزاور ملازمین نے شرکت کی ماڑی پٹرولیم کے ایم ڈی / سی ای او فہیم حیدر نے شرکا کو کمپنی کے کاروباری معاملات ، حالیہ کامیابیوں ، تیل و گیس کی تلاش، پروڈکشن ، جاری پروجیکٹس ، مالیاتی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں کمپنی کے سینئر مینجمنٹ نے شرکا کے سوالوں کے جواب دیئے ، ایم ڈی ماڑی پٹرولیم نے سیشن کے انعقاد پر پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX)کے کردار کو سراہا انہوں نے سٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ ادا کیا اور ماڑی پٹرولیم کے اس عزم کو دہرایا کہ ہم ملک کی فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔