اسلام آباد(نامہ نگار)سعودی عرب میں عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے فری حج ہیلپ لائن 8002450044قائم کر دی گئی ہے، ترجمان وزارت مذہبی امور ے مطابق فری ہیلپ لائن پر رہنمائی کیلئے 124 کالز ، 6تجاویز اور راستہ بھولنے والے حجاج کی 82کالز موصول ہوئیں مکہ مکرمہ میں قائم مین کنٹرول آفس سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 28ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرنے والے 16ہزار سے زائد عازمینِ حج کو بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا گیا، 11 ہزار سے زائد عازمینِ حج جدہ ایئرپورٹ کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، دو پروازوں کے ذریعے مزید 4 سو عازمینِ حج جدہ ایئرپورٹ پہنچیں گے، ترجمان نجی حج سکیم کے تحت 8 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، شعبہ مانیٹرنگ نے 802 نجی حج کمپنیوں میں سے 22 کی مانیٹرنگ مکمل کر لی ترجمان کے مطابق 376 افراد پر مشتمل طبی عملہ ، معاونین اور مذہبی امور کے اہلکار مکہ /مدینہ /جدہ میں انتظامی امور میں مصروف شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھول کر حج مشن آنے والے 133 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا، حرم گائڈز نے حرم شریف کے باہر 26ہزار سے زائد عازمین حج کی درست راستے کی طرف رہنمائی کی۔ ذاتی سامان گمنے کی 438 شکایات موصول؛ 400 اشیا تلاش کر کے عازمین کے حوالے کی گئیں۔مین کنٹرول آفس نے اب تک صفائی ، موبائل سم، پانی ، رہائش اور کھانے سے متعلق 168 شکایات کا ازالہ کیا ،عازمینِ حج کی صحت کی حفاظت کیلئے ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی زیر نگرانی دو ہسپتال اور 6 ڈسپنسریاں مصروف عمل ہیں :مین کنٹرول آفس کے شعبہ سہولت و تعاون کی زیر نگرانی تمام شعبہ جات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے عازمینِ حج کو 24 گھنٹے سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر شعبہ کا سٹاف شفٹوں میں متعین کیا گیا ہے۔
ہیلپ لائن قائم
سعودی عرب میں عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے فری حج ہیلپ لائن قائم
Jun 25, 2022