پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک  ورکرز یونین پبلک اکائونٹس کمیٹی  کے جابرانہ فیصلے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک وررز یونین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے جابرانہ فیصلے کو مسترد کرتی ہے،حکومت فوری طور اس فیصلے کو واپس لے کیونکہ یہ فری یونٹس نہیں ہیں بلکہ ایک یوٹیلیٹی الانس ہے اگر اس ظالمانہ فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو محکمہ واپڈا کے ایک لاکھ سے زاید ملازمین ملک گیر احتجاج کریں گے، ریجنل قایدین جاوید بلوچ، عمران خان، طارق نیازی اور خصوصا مزدور راہنما خورشید احمد خان سے یہ مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر جاری مذاکرات کا باییکاٹ کیا جاے اور ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے۔محکمہ واپڈا کا ہر ملازم اپنے قائدین کے شانہ بشانہ اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے،زونل چیرمین اور زونل سیکرٹری نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اگر ملازمین کے خلاف اسی طرح ظالمانہ فیصلے ہوتے رہے تو محکمہ واپڈا کی ملازمین ملک کی بجلی بند کرنے پر مجبور ہو جا ئیں گے
 مسترد

ای پیپر دی نیشن