اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم و سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں شیخ خالد محمد سلمان علی خلیفہ چیئرمین و بانی رائل نووا بحرین نے ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیااور کہا گیا کہ بحرین اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں جو مزید استوار ہو ں گے اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بحرین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستان بھی ان کے دکھ سکھ میں شانہ بشانہ کھڑا ہے پاکستان کے بحرین سے دیرینہ تعلقات مزید استوار ہوں گے بحرین میں پاکستانیوں کے لئے مزید روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
ملاقات
یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین و بانی رائل نووا بحرین کی ملاقات
Jun 25, 2022