سفارتکاری میں خواتین کی شمولیت جمہوریت کاحسین امتزاج ہے:عارف علوی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفارتکاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام  میں کہا کہ سفارتکا ری میں خواتین کے پہلے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی کامیابیوں اور خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ،  ہم سفارت کاری کی تمام سطحوں پر خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کو فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں، دنیا بھر میں خواتین سفارتکاروں کی تعداد میں اضافہ حوصلہ افزا امر ہے ، خواتین سفارتکاروں کی شرح 2018 میں 16 فیصد سے بڑھ کر 2022 میں تقریباً 22 فیصد ہوگئی ہے ، پاکستانی خواتین سفارت کار وزرائے خارجہ سے لے کر خارجہ سیکرٹری تک مختلف عہدوں پر کام کرتی رہی ہیں  ،  ہمیں خواتین کو سفارت کاری کو بطور کیریئر منتخب کرنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے ، خواتین کو سفارتکاری میں اعلیٰ فیصلہ سازی کے عہدوں پر پہنچانے  کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جائیں ، سفارتکاری میں خواتین کی شمولیت پائیدار ترقی ، امن اور جمہوریت کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی ،سازگار ماحول کی فراہمی سے ہم سفارت کاری میں خواتین کی شرکت اور نمائندگی مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
عارف علوی 

ای پیپر دی نیشن