خواتین ہراسگی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدر آمد ہونا چاہیے:کشمالہ خان 

اسلام آباد(نا مہ نگار) خواتین کو با اختیار بنانے ، انکے حقوق اور صنفی مساوات اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف ہر ادارے میں زیرہ ٹالرنس کی پالیسی پر ہر صورت عمل در آمد ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسانی کشمالہ خان نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آگاہی سیشن میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا منشور ہے کہ ہراسیت اور وراثتی و ملکیتی جائیداد میں حق چھن جانے کے خوف کو دبانا ہے اورFOSPAHکو بتانا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان کا کہنا تھا کہ آئیسکو میں خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں اوران میں مزید بہتری لانے کی کوششیں کی جار ہی ہیں۔ آئیسکو چیف کا مزید کہنا تھا کہ آئیسکو میں خواتین کو کام کے لئے بہترین ماحول میسر ہے اور وہ اپنے کام کے حوالے سے با اختیار ہیں۔ دوران کام اگر کسی خاتون ملازم کو کسی بھی قسم کی ہراسیت کا سامنا کرنا پڑے تو اس کے سدوباب کے لئے خواتین ممبران پر مشتمل تحفظ ہراسانی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ وفاقی محتسب برائے تحفظ ہراسانی کشمالہ خان کا آئیسکو کی جانب سے کیے جانے ان اقدامات کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئیسکوان اقدامات میں مزید بہتری لائے گی۔ آگاہی سیشن میں جنرل منیجر(ڈویلپمنٹ) میاں دلاور شاہ، جنرل منیجر(ٹیکنیکل)عمر فاروق شاہ، دیگر آئیسکو افسران سمیت خواتین افسران وعملے نے  بھی بھرپور شرکت کی۔ 
کشمالہ خان 

ای پیپر دی نیشن