کراچی کے ہائی رسک اضلاع میں پولیوسے بچاؤ  کی مہم چلائی جائے گی


کراچی(پی پی آئی)کراچی ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو سے بچائو کی مہم چلائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پیر 27 جون سے شروع ہونے والی پولیو وائرس سے بچاؤ کی مہم میں 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور مہم میں 30 ہزار سے زائد پولیو ورکر حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن