بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر ٹکٹ نوجوانوں کو ملے، فرمان علی خادم 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )  مسلم لیگ ن کے رکن مرکزی کونسل اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر فرمان علی خان خادم  نے کہا ہے کہ ہم تہہ دل سے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر ، یوتھ ونگ کے صوبائی صدر احسن زبیر، ، ملیرکے ضلعی صدر خان حاجی فیروز خان،  ضلعی جنرل سیکرٹری شیر احمد اور اسرار خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کہ انہوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر ٹکٹ نوجوانوں کو دیئے ہیں۔ جس سے نہ صرف آ ج کے نوجوانوں کے دل جیت لئے ہیں۔ افضل خان کی قیادت میں نوجوانوں کے ایک وفد نے سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور احسن زبیر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ محمد زبیر نے افضل خان اور ان کے پورے پینل کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر یوسی 5 کے وائس چیئرمین عبدالغفور گجر ، حسن زیب خان ، اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...