گھارو کے قریب ٹرک کی ٹکر  سے موٹر سائیکل سوار چل بسا


ٹھٹھہ(نامہ نگار)گھارو کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم نے نوجوان عثمان آرائیں کی جان لے لی ۔ پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ، پی پی آئی کے مطابق ٹھٹھہ سے 35کلو میٹر دور گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر شیل پیٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار عثمان آرائیں موقع پرہی چل بساجس کی نعش رورل ہیلتھ سینٹر گھارو لائی گئی ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور غلامو کو گرفتار کرلیا ہے۔

بی ایس فیڈر میں پانی کی کمی پر احتجاج
کشمور(نامہ نگار) کشمور کے قریب بی ایس فیڈر کینال میں پانی قلت کے خلاف 45 آرڈی کے مقام پر جماعت اسلامی کارکنان اور کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے شدید نعریبازی کی۔ اس موقع پر خادم مزاری۔ دلیجان مزاری۔ ساجد علی مزاری و دیگر کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر ایک لاکھ کیوسک پانی ہونے کے باوجود بی ایس فیڈر کینال کو پانی نہیں دیا جا رہا ہے احتجاج کرنے والے رہنماؤں نے الزام لگاتے ہوئے  کہا کہ بی ایس فیڈر کینال پر مقرر شدہ آبپاشی عملدار پانی چھوڑنے عیوض رشوت مانگ رہے ہیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلیں سوکھ رہی ہیں  انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور محکمہ آبپاشی کے وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایس فیڈر کینال مین جلد سے جلد پانی چھوڑا جائے تاکہ ہم دہان کی فصل کاشت کر سکیں۔

26 جون کو شیر کی
 فتح ہوگی، رانا ندیم سلیم
شہدادپور (نامہ نگار) 26 جون کا سورج  انشاء اللہ شیر کی فتح کی نوید لیکر ابھرے گا۔ا عوام اپنے روشن مستقبل اور علاقے کو منشیات اور جوئے سے پاک کرنے کیلئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے خدمت کے جذبات سے سرشار  دیانتدار اور باصلاحیت نمائندے ہی عوام کی بلا امتیاز خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔جھوٹے وعدے و نعرے لگانے والے شہدادپور کو اندھیروں میں تبدیل کرنے اور ہمارے نوجوانوں کو جوئے اور نشے کی لت میں مبتلا کرنے والوں کو عوام 26 جون کو مکمل طور پر مسترد کر دیں۔  ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء  و سابقہ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ وارڈ نمبر 2 اور 12 سے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر رانا ندیم سلیم نے وارڈ نمبر 2 اور 12 کے ووٹرز سے ڈورٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران علاقہ معززین اور مختلف برادریوں عام شہریوں بات چیت کرتے ہوئے کہی علاقہ معززین نے مسلم لیگی رہنماء  رانا ندیم سلیم کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلواتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء  اللہ تعالیٰ  26 جون کو شیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر رانا ندیم سلیم کو کامیاب کریں گے۔
رانا ندیم سلیم
نفیسہ شاہ نے اپنے حلقے کا دورہ کیا
خیرپور(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و منتخب  ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے خیرپور سٹی کے وارڈ 21 کے امیدوار برائے جنرل کونسلر وڈیرو الھورایو ( انور پھلپوٹو) کی دعوت پر محلہ وانڈہ  پہنچنے پراستقبال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی خیرپور کے صدر سید علی مدد شاہ، مظہر حسین منگنہار سردارزاہ طاہر امتیاز پھلپوٹو، پیپلز پارٹی تعلقہ خیرپور کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن پھلپوٹو،پیپلز پارٹی سٹی خیرپور سیکریٹری اطلاعات محمد جمن سھتو، نائب صدر  خدا بخش سرکی ،نائب صدر عبدالستار منگی، لیڈز ونگ سٹی خیرپور کی صدر ریحانہ جمانی، پیپلز پارٹی سٹی خیرپور کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات فتح رند،صوفی اسحاق سومرو،غلام سرور سومرو،وارڈ 21 کے صدر ریاض حسین نوناری،جنرل سیکریٹری  اللہ ایو ابڑو،اور مختلف برادریوں کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ادہر نفیسہ شاہ کا اپنے حلقے NA208 تحصیل خیرپور کی یونین کونسل شادی شہید کے مختلف علاقوں میں پہنچنے پر جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔ان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیرپور کے سیکریٹری اطلاعات علی شیر مکول،پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل خیرپور کا صدرحاجی محمدسلیمان کٹوہر، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل خیرپور کا سیکریٹری اطلاعات زاہد علی گمبھیر، لیاقت علی جاگیرانی، دین محمد دھاریجو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یونین کونسل شادی شہید کے نامزد امیدوارممبر ضلع کونسل دیدار حسین کٹوہرچیئرمین فقیر شیر علی وائس چیئرمین گل بھار(شہزادو) دھاریجو کونسلرز کے امیدوارباغ علی کٹوہرغلام نبی لاکھو، عرفان علی ہالی پوٹو وحید علی کٹوہر موجودتھے،پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل خیرپور کی یونین کونسل شادی شھید کے عہدیداران و ذمیداران اور معززین بگن خان دھاریجو، وڈیرو بخش علی کٹوہر، وڈیرو محمد ابراہیم کٹوہر، محرم علی ہالیپوٹو، سنھڑو ہالیپوٹو، اسلام الدین کٹوہر، ذوالفقار علی کٹوہر،ممتاز علی کٹوہر، عبدالغنی کٹوہر، وڈیرو عبدالکریم پلھ، استاد خدا بخش کٹوہر، مکھن خان لاکھو، حبیب اللّٰہ لاکھو، ریاض احمد لنڈ، محمد نواز دھاریجو، غلام حیدر میرانی، قلندر بخش بھمبھرو، محمد عظیم سموں و دیگر برادریوں کے معززین ساتھ تھے۔

ای پیپر دی نیشن