ہائی رسک اضلاع میں پولیوسے بچاؤ  کی مہم چلائی جائے گی

Jun 25, 2022


 لاڑکانہ/حیدرآباد (نامہ نگاران) حیدرآباد ڈویژن کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو سے بچائو کی مہم چلائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پیر 27 جون سے شروع ہونے والی پولیو وائرس سے بچاؤ کی مہم میں 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور مہم میں 30 ہزار سے زائد پولیو ورکر حصہ لیں گے۔صوبائی کوآرڈینیٹر برائے ایمرجنسی آپریشن سینٹر فیاض عباسی نے بتایا کہ لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد کی مخصوص یونین کونسل میں 29 جون کو پولیو مہم چلائی جائے گی۔

مزیدخبریں