کورونا کے مریضوں سے زائد وصولیاں ‘ تین نجی ہسپتالوں کو 5 لاکھ فی کس جرمانہ 


 ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن(پی ایچ سی)نے کورونا ٹسٹ کی زائد فیس وصول کرنے پر مختلف شہروں میں نجی ہسپتالوں اور نجی لیبارٹریوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔صوبائی دارالحکومت کے تین معروف نجی ہسپتالوں کو کووڈ 19کے مریضوں سے زائد اخراجات وصول کرنے پر پانچ لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کر دیا ہے۔مزید برآں اِن ہسپتالوں کو ایسی تما م وصولیا ں واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیاہے۔یہ جرمانہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010ء کے تحت زیادہ سے زیادہ ہے۔اِن ہسپتالوں کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا کے مریضوں سے کی گئی ایسی تمام وصولیاں 15دن کے اندر اندر واپس کی جائیں اور اِس حوالے سے تمام رپورٹس ایک ماہ تک کمیشن میں جمع کروائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن