آنیوالا دور نوجوان وکلاء کا‘ خلوص نیت سے کام کریں : جسٹس سردار نعیم ڈوگر 

Jun 25, 2022


وہاڑی ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار میں  انسپکشن جج جسٹس سردار احمد نعیم ڈوگر کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی صدر بار بابر منظور دوگل جنرل سیکرٹری رانا عمران ریاست نے بار پہنچنے پر شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے اور یاد گاری شیلڈز بھی دیں جبکہ ضلع کچہری میں گارڈ آف آنر  بھی پیش کیا گیا  اور گرین اینڈ کلین پاکستان کے حوالے سے پودا بھی لگایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے مگر اس کے لئے حوصلہ، ہمت اور جستجو چاہئے‘ نوجوان وکلاء  فارغ رہنے کی بجائے قانون کی کتابوں کا مطالعہ کریں اور ججز کے فیصلوں کو بھی زیر غور رکھا جائے اس سے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے انہوں نے کہا کہ پوری دلجمعی اور خالص نیت کے ساتھ اپنا کام کریں پھر نتیجہ اللہ کی ذات پر چھوڑ دیں وہ کبھی مایوس نہیں کریگا جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ اچھے وکیل کے لئے اچھا سپیکر ہونا بہت ضروری ہے۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے کہا کہ انسپکشن جج جسٹس سردار احمد نعیم کی رہنمائی میں مذید کام کو بہتر کیا جائے گا۔
 تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ بار بابر منظور دوگل،صدر بار میلسی شبیر کاظمی اور بوریوالہ بار کے صدر چوہدری محمد صدیق سمیت سینئر وکلاء ندیم رضا بخاری چوہدری محمد سردار اختر ندیم نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں