ملتان(سپیشل رپورٹر )ماہر امراض ہارمونز،دل،شوگر و بلڈ پریشر ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ نشے کا بڑھتا ہوا رجحان ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، نشے کی لت کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو اپنی لپیٹ لے چکی ہے اس کے خاتمے کیلئے سخت سے سخت سزائیں دی جائیںسالانہ لاکھوں افراد نشے کی لت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، منشیات کے استعمال کی پہلی سیڑھی سگریٹ اور گٹکا بازی ہوتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرے بڑے سمگلروں کو قانون کے شکنجے میں لائے ۔ان خیالات کا اظہار منشیات کے مضر اثرات اور تدارک کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔