کمشنر کاد ورہ اولڈ ایج ہوم عافیت سنٹر‘ بزرگ شہریوں سے ملاقات 

Jun 25, 2022


ملتان( سماجی رپورٹر) کمشنر انجینئر عامر خٹک نے اولڈ ایج ہوم عافیت سنٹر کا دورہ کیا اور بزرگ شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔انہوں نے کہا کہ بے سہارا بزرگوں کو قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔عامر خٹک نے سی او ہیلتھ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو کو اولڈ ایج ہوم وزٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے ڈاکٹر اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کے علاج و معالجہ کیلئے مقرر کیا جائے تاکہ انکو ہسپتال آنے جانے کی کوفت کا سامنا نا کرنا پڑے۔اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کو تفریحی  سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ کمشنر نے اولڈ ایج ہوم کو سولر پینل عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ شہریوں کی ورزش کیلئے مخصوص مشینیں بھی عطیہ کی جائیں گی ۔ بعدازاں عامر خٹک نے بزرگ شہریوں میں تحائف اور چیک بھی تقسیم کئے۔مشہور سماجی شخصیت اظہر بلوچ، ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناء کمشنر نے مولانا محمد علی خاںؒ کے مزار پر حاضری دی۔ نماز جمعہ بھی جامع مسجد غوثیہ خانقاہ حامدیہ قلعہ قاسم باغ پر ادا کی۔

مزیدخبریں