پرانا شجاع آباد روڈ پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں: اکمل بلوچ


ملتان (نمائندہ خصوصی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے نائب صدر اور صدر انجمن تاجران پرانا شجاعباد روڈ اکمل خان بلوچ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پرانا شجاعباد روڈ پر سپیڈ بریکر تعمیر کرے، سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں اور بیشمار شہری ٹانگ بازو تڑ وا چکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ سپیڈ بریکر ختم کئے جانے کے بعد دوبارہ تعمیر کے لئے ضلعی انتظامیہ کو بارہا اطلاع کے باوجود اقدامات نہیں کئے جا رہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو سے مطالبہ کیا کہ پرانا شجاعباد روڈ پر سپیڈ بریکرتعمیر کئے جائیں۔


 جنوبی پنجاب کے رورل ہیلتھ سنٹرز عملہ کو حاضری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنیکی ہدایت
ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ صحت جنوبی پنجاب کا رورل ہیلتھ سنٹروں کی بروقت سہولت  ایپ پر حاضری اپ لوڈ نہ کرنے پر نوٹس، تمام سی ای اوز ہیلتھ کو ایکشن لینے کی ہدایت کی  ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے محکمہ صحت جنوبی پنجاب کو شکایت ملی ہے کہ ساؤتھ پنجاب کے رورل ہیلتھ سنٹروں پر متعلقہ عملے کی حاضری کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کر رہے جس پر انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ تمام متعلقہ آر ایچ سی پر سہولت مانیٹرنگ ایپ کی سو فی صد تعمیل کو یقینی بنائیں۔
 جمعیت طلباء عربیہ وہاڑی کے زیراہتمام نئے آنیوالوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
وہاڑی (کرائم رپورٹر) جمعیت طلبہ عربیہ ضلع وہاڑی کے زیراہتمام دینی مدارس میں نئے آنے والے طلباء کے اعزازمیں استقبالیہ کنونشن جامعہ اسلامیہ جدیدہ فیصل مسجد وہاڑی میں منعقد ہوا جس میں مولانامحمدافضل قائمقام منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان میاں مقصوداحمد صدر علماء ومشائخ جماعت اسلامی پاکستان مولانا واجداقبال نے خصوصی شرکت کی۔کنونشن میں مولانا احمد قاری یاسراشتیاق قاری طاہر محمود مولانا طاہر حفیظ عثمان یاسین ودیگر شریک تھے۔
 دائرہ دین پناہ میں تھل ایکسپریس کا سٹاپ بحال
دائرہ دین پناہ (خبرنگار)ٹ ادودائرہ دین پناہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراکردیا گیا ملتان سے راولپنڈی جانے والی تھل ایکسپریس کا سٹاپ بحال کردیا گیا آئندہ شیڈول کے مطابق ٹرین شیڈول کے مطابق ٹرین صبح 8:45 منٹ جبکہ دائرہ دین پناہ سے ملتان جانے کے لئے شام 7:45 منٹ پرآئے گی 10 منٹ کا سٹاپ مقررکیا گیا ہے عوام کے پرزورمطالبہ پرسابق صوبائی  وزیرملک احمدیارہنجرانے ڈی ایس ریلوے کے ذریعے سٹاپ دوبارہ بحال کروادیا۔

 بارش سے شہر کی سڑکوں کے اطراف جمع مٹی اٹھانے کا کام جاری 
ملتان( خبرنگار خصوصی) پری مون سون بارشوں کے باعث شہر کی سڑکوں کے اطراف میں جم جانیوالی مٹی ہٹانے کا کام تیسرے روز بھی جاری رہا۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مٹی اٹھانے کے لئے خصوصی مہم شروع کردی ہے اور شہر کی تمام بڑی شاہراہوں کے ڈیوائڈرز اور فٹ پاتھوں کے ساتھ اکٹھی ہوجانے  والی مٹی کی سکریپنگ کی جارہی ہے۔مینوئل طریقے کے علاوہ فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز بھی سکریپنگ کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔
 بڑی اقلیتی آبادیوں کو اپنا نمائندہ  منتخب
 کرنے  کا حق دیا جائے: ڈاکٹر آصف سہیل
میاں چنوں(  خبر نگار)پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ پاکستان کے وہ علاقے جہاں مسیحی, ہندو, سکھ یا دیگر اقلیتی برادریاں کثیر تعداد میں موجود ہیں وہاں ہر جماعت اپنے اقلیتی نمائندے کو الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دے تاکہ کم از کم بڑی اقلیتی برادریوں سے تو اقلیتی نمائندے اسمبلیوں میں جا سکیں ان باتوں کا اظہار ناصری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر آصف سہیل نے 136 سولہ ایل میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری  وسیم شہزاد پاسٹر نذیر وکٹرمسزشازیہ آصف عرفان  اعجاز عامر شہزاد آشر عظیم اور دیگرموجود تھے۔

 اﷲ تعالیٰ کی عبادت اور خوشنودی میں انسان کی کامیابی‘ مولانا خدا بخش تونسوی 
ماہڑہ شہر‘ گلاب والا (نامہ نگار) استاد الحدیث مولانا خدا بخش تونسوی کی مدرسہ دار لعلوم ختم نبوّت ماہڑہ شہر آمد طلباء اور اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی کامیابی صرف اللہ تعالیٰ نے اپنے دین میں رکھی ہے جو شخص دین پر عمل پیرا ہوتا ہے کامیابی ان کے قدم چومتی ہے دین کے ساتھ ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اخلاقیات پر بڑا زور دیا ہے ۔اس موقع پر مفتی عطاء اللہ،مولانا احسان الحق،مولانا طیب،مولانا شاہد،قاری کلیم اللّٰہ،قاری عبد اللہ،مہتمم مدرسہ مولانا ظفراللہ،احسان کریم اجو اور دیگر بھی موجود تھے۔

 اظہار تعزیت 
جہانیاں (نامہ نگار) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جہانیاں کے جنرل سیکر ٹری چوہدری اختر چیمہ کے والد چوہدری محمد حسین چیمہ کی وفات پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر،شبیر احمد شاہدسید اشرف ادیب مشہدی،چوہدری سعید اقبال،سید زاہد شاہ،ثناء اللہ احسانڈاکٹر حنیف بھٹی،راؤ سعادت علی خان سمیت دیگر نے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن