ہائیکورٹ : مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل 

Jun 25, 2022

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر صوبائی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا، صفدر شاہین نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بغیر انکوائری کئے الزامات لگا کر برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کرپشن کی نہ ہی کوئی بے قاعدگی‘ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کا عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں