شاہد لطیف خان ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب کا دورہ نارووال 

Jun 25, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر شاہد لطیف خان ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب گوجرانوالہ ڈویژن نارووال کا دورہ کیا اور گیپکو آفس، نارووال میں لوگوں کی مختلف وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں جس میں گیپکو، پوسٹل لائف انشورنس، سٹیٹ لائف، نیشنل بینک اور دیگر محکموں کے خلاف (15) شکایات سنیں اور دوران سماعت تمام شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا اور تمام شکایت کنندگان کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر موجود  شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کارکردگی کو سراہا  اور عزت مآب اعجاز احمد قریشی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ اس ادارے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز  پر مفت اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلہ میں نہ کسی فیس کی ضرورت ہے اور نہ کسی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سلسلہ میں شکایات کا صرف (40) چالیس دن میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔  تمام شکایات کنندگان نے درخواست کی کہ یہ دورے جاری رہنے چاہیے کیوں کہ یہ ان کے مسائل کا بہترین حل ہے۔

مزیدخبریں