گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر2 گوجرانوالہ محمد ندیم نے کہا ہے گوجرانوالہ میں قائم 491 ڈسپلے سنٹرز پر ووٹوں کی درستگی کا عمل 30 جون تک جاری رہے گا۔ ووٹ کے اندراج، منتقلی کی صورت میں فارم 15 استعمال ہو گا اگر کسی ووٹر کو کسی کے ووٹ پر اعتراض ہو تو اس کیلئے فارم 16 استعمال کیا جائے گا ۔قومی شناختی کارڈ کے مطابق کوائف میں درستگی کروانے کیلئے فارم 17استعمال ہوگا ۔ مندرجہ بالا تمام فارم ڈسپلے سنٹر پر موجود ہیں اس کے علاوہ کو ئی بھی ووٹر شناختی کارڈ نمبر8300 پر مسیج کرے تو اس کے ووٹ کے اندراج کا پتہ چل جائے گا ۔
ووٹوں کی درستگی کا عمل 30 جون تک جاری رہے گا:محمد ندیم
Jun 25, 2022