گکھڑمنڈی:44سالہ خاتون نے عیسائیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) محلہ عیسیٰ نگری شرقی راہوالی کی 44سالہ بیوہ خاتون ایک بیٹی کی ماں نسرین نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر عیسائیت سے تائب ہوکر جامعہ مسجد گلزار مدینہ راہوالی میں جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القران راہوالی کے مہتمم علامہ محمد حنیف چشتی کے ہاتھ پر مذہب اسلام قبول کرلیا جس کا اسلامی نام نسرین فاطمہ رکھا گیا۔ اسلام قبول کرنے والی نسرین فاطمہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی جو دو بچیوں کی ماں ہے نے پہلے سے ہی اسلام قبول کررکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن