علی پور چٹھہ:یوٹیلٹی سٹور عوام کو ریلیف دینے میں  ناکام

علی پور چٹھہ (نامہ نگار) یوٹیلٹی سٹور علی پور چٹھہ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام،حکومتی دعووں کے باوجود اشیائے خوردو نوش کی فراہمی نہ ہو سکی،سٹور انچارج نے سیل بند کے پوسٹر لگا دیئے ،تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ میں حکومتی دعووں کے برعکس یوٹیلٹی سٹور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔اشیائے خوردونوش ختم ہو چکی ہے جس پر سٹور انچارج نے سیل بند ہے کے پوسٹر لگا دیئے ہوئے ہیں۔علی پور چٹھہ 112 دیہات اور تقریباً5 لاکھ کی آبادی پر مشتمل ہے جس میں صرف ایک ہی یوٹیلٹی سٹور ہے جس پر سابقہ حکومتی ادوار میں تو کچھ نہ کچھ اشیائے خوردونوش کی سپلائی جاری رہتی تھی مگر جب سے یہ نئی حکومت آئی ہے انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر چیزیں سستی کرنے کے بڑے بلند و بانگ دعوے کر رکھے ہیں مگر حقیقت بلکل اسکے برعکس ہے۔ شہر میں موجود سٹور پر نہ صرف آٹا،گھی،چینی دستیاب نہیں بلکہ کسی بھی آٰیٹم کا سٹاک موجود نہیں ہے اور سٹور انچارج نے باقاعدہ لکھ کے پوسٹر لگا دیئے ہوئے ہیں۔شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سٹور پر اشیائے خوردونوش کی سپلائی بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن