اساتذہ کی ترقی قابل ستائش عمل ہے: قاضی فاروق بزمی

Jun 25, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اساتذہ کو دوران سروس ترقی دیناقابل ستائش عمل ہے،جس میں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ اور سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر کی انتہائی دلچسپی نے اساتذہ کے دل جیت لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ''پیٹا''ضلع حافظ آباد قاضی فاروق احمد بزمی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا بہت دیر بعد آرٹس کے اساتذہ کو بھی اس عمل کا حصہ بنایا گیا  جو کہ خوش آئند ہے۔اجلاس سے صدر حسن رضا،جنرل سیکرٹری قاری عتیق احسن سمیت ساجد سلیم،خاوراقبال،حبیب اللہ مغل،اکبر علی نے بھی اظہار خیال کیا اور ترقی پانے والے ضلع بھر کے تمام اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔

مزیدخبریں