نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی تجاوزات سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے دکاندار حد سے تجاوز نہ کریں حکومتی ہدایات کی روشنی میں دکانیںکاروباری مراکز رات نو بجے بند کر دئیے جائیں تاجر تنظیمیں تعاون کریں ورنہ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر مریدکے رانا ظفراللہ خاں کا چیف آفیسر بلدیہ نارنگ ثناء اللہ بٹ کے ہمراہ نارنگ شہر کے بازاروں کا دورہ اور وارننگ ان کا کہنا تھا دکاندار سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
خودساختہ مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی:ظفراللہ خاں
Jun 25, 2022