اے ڈی ای آر شیخوپورہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس 

Jun 25, 2022

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شیخوپورہ سرمد تیمور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں آٹا، گھی، کھانے کے تیل، دالوں، دودھ، دہی، چینی، روٹی، نان، مٹن، بیف، چاول سمیت دیگر مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھنے اور حکومتی سبسڈی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ افسروں کو جانفشانی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرمد تیمور نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانا اور طلب و رسد کے میکانزم پر نظر رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی عام مارکیٹ میں فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

مزیدخبریں