ڈالر میں اضافہ حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے:ڈاکٹر اسلم خان

Jun 25, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ حکومتی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستا ن شدید اقتصادی و معاشی مشکلات کا شکار ہے ڈالر کی قدر میں روز بروز اضافہ اور روپے کی قدر میں تیزی سے ہونیوالی تنزلی موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے، حکمرانوں نے ملکی تعمیرو ترقی کاراستہ بندکردیاہے تعلیم اور صحت کے شعبوں کا بیڑا غرق کرنے سمیت معیشت کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی سے ہر پاکستانی شدید متاثر ہورہا ہے غریب عوام کیلئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوچکا ہے مگر حکمرانوں کو عوامی کسمپرسی دکھائی نہیں دے رہی، پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کی حقیقی ترجمان بن کر ہر سطح پر عوامی مفادات کے تحفظ کی جدوجہد کر رہی ہے۔

مزیدخبریں