حکومت کو عمران خان کے مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں: راشد متین ڈوگر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ملک راشدمتین ڈوگر اور ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو عمران خان کے مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں ساڑھے تین سال تک عوام کا مسلسل استحصال کرنیوالے آج عوام دوست حکومت کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جو انکی غیر جمہوری سوچ کی عکاسی ہے، موجودہ حکومت سے چند ہفتوں کا حساب مانگنے والے عمران خان پہلے قوم کو اپنی ساڑھے تین سالہ کارکردگی کا حساب دیں، اپنے ایک بیان میںان رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حکومت احتجاج کو طاقت کے زور پر روکنے کی قائل نہیں تمام سیاسی جماعتوں اور طبقات کو احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے مگر احتجاج کی آڑ میں عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں اور ریاست مخالف بیانیہ کو فروغ دینے والوں سے کوئی رعایت برتی نہیں جاسکتی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...