وفاقی و صوبائی بجٹ ہر لحاظ سے مثالی ہیں :میاں امجد لطیف 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی عوام کے سامنے عمران خان کا اصل بیانیہ بے نقاب ہوچکا ہے، ضمنی انتخابات میں نواز لیگ کے امیدوار عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،اپنے ایک بیان میں میاں امجد لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کو اپنی نااہلی کی بھینٹ چڑھایا اور اب اسکا ملبہ موجودہ حکومت پر گرانے کی عمران خان کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کے پیش کردہ بجٹ ہر لحاظ سے متوازن اور مثالی ثابت ہوئے ہیں جن میں سرکاری ملازمین سمیت عام آدمی کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو قوم خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...