پاکستان سے چین جانے والے طلبہ کی واپسی کا عمل شروع 

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے )پاکستان سے چین جانے والے طالب علموں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا، طالب علموں کیلئے فلائنگ ٹکٹ کی مد میں لاکھوں روپے ادا کرنے پڑ رہے ہیں ، پی آئی اے کی جانب سے حکومتی سبسڈی کے بعد تقریبا پانچ لاکھ کا ٹکٹ جاری کرنا پڑ رہا ہے دیگر ایئر لائنز میں یہ ٹکٹ 7 لاکھ سے شروع کرکے 15 لاکھ روپے تک پاکستانی روپے میں ادا کرنا ہوتا ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ کی واپسی کا شیڈول مختلف ہوتا ہے اس وجہ سے ایئر لائن کی کاسٹ بہت زیادہ ہوجاتی ہے ، ہماری طرف سے کوئی پابندی نہیں طالب علم چائنہ ایئر ویز یا دیگر پروازوں کے ذریعہ بھی چائنہ جا سکتے ہیں ، ان کے ٹکٹ بہت زیادہ ہے، پاکستان سے جانے والی فلائٹس پہلے شیان اور پھر خالی فلائٹ بیجنگ اور پھر پاکستان آنا ہوتا ہے، پاکستان میں سے عام طور پر تو چائنہ جانے والے افراد تو کم ہیں ، پاکستان میں سی پیک کی وجہ سے بہت سے چائنیز کام کر رہے ہیں جو خود سے تو ٹکٹ خریدتے نہیں وہ کمپنیاں ٹکٹ خرید کر دیتی ہیں جن کی قیمت آخر کار حکومت پاکستان نے ہی ادا کرنا ہوگی، اس وجہ سے مہنگے ٹکٹ خریدنے میں ان کو کوئی عذر نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...